پی ایم اے ہاؤس کراچی میں پی ٹی یو ڈی سی کا سیمینار

Urdu translation of Pakistan: PTUDC Seminar and Central Committee in Karachi (January 7, 2010)

رپورٹ:کامریڈ ذکا،06.01.2010

تیس جنوری بروز جمعرات سہ پہر 3بجے پی ایم اے ہاؤس گارڈن روڈ کراچی میں ’’مہنگائی،بیروزگاری ،نجکاری ’وجوہات اور حل‘‘ کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت PTUDC کے مرکزی سیکرٹری جنرل کامریڈ نذر مینگل نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی کامریڈ لال خان تھے۔سیمینار میں مختلف اداروں کے محنت کشوں ،طالبِ علموں کے علاوہ BSO آزاد کے کارکنوں ،سندھ پیپلز یوتھ ڈسٹرکٹ سنٹر کے نوجوانوں ،PSF اور JKNSFکے کارکنوں ،نیشنل لائرز فورم اور پیپلز لائرز فورم کے وکلا ،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے ڈاکٹروں ،صحافیوں غرضیکہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سیاسی کارکنوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سیمینار سے صدر اور مہمانِ خصوصی کے علاوہ جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن (JKNSF )کے مرکزی چیئرمین کامریڈ امجد شاہسوار،معروف مارکسی دانشور کامریڈ جام ساقی،رہنما پیپلز پارٹی الیاس خان،KPT پروگریسو ورکرز یونین کے وائس چیئرمین خورشید خٹک،ڈائریکٹرپاکستان سٹڈیز کراچی یونیورسٹی ڈاکٹر جعفر احمد،PTUDC سندھ کے صدر انور پنہور اور جنرل سیکرٹری کامریڈ زبیر رحمٰن، فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے طالبِ علم رہنما اسد رحمٰن اور PTUDC کے مرکزی صدر کامریڈ ریاض حسین بلوچ نے خطاب کیا۔زبیر رحمن نے عالمی سرمایہ دارانہ نظام کے بحران اور عالمی سطح پر محنت کشوں اور طالبِ علموں کی تحریکوں پر روشنی ڈالی۔اسد رحمٰن نے زرعی یونیورسٹی کی انتظامیہ کے جبر اور اس کے خلاف طلبا تحریک اور نجکاری کے خلاف طالبِ علموں کی حالیہ تحریک کا ذکر کیا۔کامریڈ انور پنہور نے قوم پرستی کے زوال کے تاریخی اسباب بیان کیے۔شکیل خان نے انقلابی ترانے سے شرکا کے دلوں کو حرارت بخشی۔خورشید خٹک نے محنت کشوں کے دگرگوں حالات بیان کیے اور نجکاری کے خلاف لڑنے کا عزم کیا ۔ڈاکٹر جعفر احمدنے منافع خوری کے اس نظام کو مہنگائی،بیروزگاری اور نجکاری کی وجہ قرار دیا۔امجد شاہسوار نے کشمیر میں نوجوانوں کی جدوجہد کو سراہا اور بر صغیر کی سوشلسٹ فیڈریشن کے علاوہ کشمیر کی آزادی کی کسی بھی صورت کے امکان کو رد کر دیا۔الیاس خان نے سرمایہ دارانہ جمہوریت پر کڑی تنقید کی اور پیپلز پارٹی کے بنیادی دستاویز پر عمل کی ضرورت پر زور دیا۔جام ساقی نے آصف علی زرداری کی پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور ذالفقار علی بھٹو کی نیشنلائزیشن کی پالیسی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ریاض حسین بلوچ نے پیپلز پارٹی حکومت کی مصالحت کی پالیسی کو محنت کشوں کے قتلِ عام کی وجہ قرار دیا اور اس کی مذمت کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ اور لسانی فسادات کی سازش کو بے نقاب کیا اور طبقاتی یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔اس کے بعد کامریڈ لال خان نے تفصیل سے معاشی اور سیاسی بحران کی وجوہات بیان کیں اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو حکمران طبقات کا ایک دھوکہ اور نجکاری کا سب سے وحشیانہ طریقہ کار قرار دیا۔ کامریڈ لال خان نے ریفارمڈ جی ایس ٹی پر ہونے والی بحث کو لایعنی قرار دیا اور کہا کہ اس بحث میں عوام کو الجھا کر تیل ،بجلی اور دیگر اجناس کی قیمتوں میں اضافہ آئے روز کا معمول بنا دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکمران بے نظیر بھٹو کے قتل کے ایشو کو بھی اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں اور اگر محترمہ بے نظیر بھٹو کسی کی بیٹی تھیں تو بھوک اور بیماری سے روازانہ جو 1132 افراد مر جاتے ہیں وہ بھی تو کسی انسان کی ہی اولاد ہیں ۔بغیر دوائیوں کے جو بزرگ مر جاتے ہیں اور ہر سال زچگی کے دوران جو 5 لاکھ خواتین بے موت مر جاتی ہیں ان کا قاتل کون ہے۔کامریڈ لال خان نے اس نظام کو انسانیت کا قاتل نظام قرار دیا اور عالمی سوشلسٹ انقلاب کو واحد حل قرار دیا۔آخر میں کامریڈ نذر مینگل نے بلوچستان کے عوام کے دردناک حالاتِ زندگی پر روشنی ڈالی اور امریکی اور چینی سامراج کی درندگی اور وحشت اور پاکستانی ایجنسیوں کے قتلِ عام کی شدید مذمت کی اس کے ساتھ ساتھ قوم پرستوں کے منفی سیاسی کردار اور مزدور تحریک میں بھی انقلابی قیادات کے فقدان کا جائزہ لیتے ہوئے ایک نئے عزم اور ولولے سے سوشلسٹ انقلاب کی جدوجہد کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

تجدیدِ عہدِ وفا ۔ پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کیمپئین کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس

چنگاری ڈات کام،05.01.2011

رپورٹ: کامریڈ جنت حسین

دو جنوری بروز اتوار عمر اصغر ہال گلشنِ معمار کراچی میں کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس کامریڈ ریاض حسین بلوچ کی زیرِ صدارت ہوا ۔سب سے پہلے کامریڈ نذر مینگل نے موجودہ عالمی و ملکی سیاسی صورتحال اور مزدور تحریک کی عمومی کیفیت کا جائزہ لیا۔اجلاس میں ملک کے تمام اداروں سے تعلق رکھنے والے مزدور رہنماؤں نے شرکت کی جن میںPTCLسے جام سجاد(ملتان )،اعجاز خان (اسلام آباد)، زبیر تبسم (اسلام آباد)،عتیق لغاری (حیدر آباد)،رزاق لغاری (حیدر آباد)،پاکستان ریلوے لیبر یونین سے کامریڈ فضلِ قادر(پشاور)،پاکستان سٹیل مل کراچی سے اکبر میمن،کراچی پورٹ ٹرسٹ (KPT) سے پروگریسو ورکرز یونین کے وائس چیئرمین خورشید خٹک ،پاکستان پوسٹ سے نذر مینگل (کوئٹہ)، حلیم ساجد(کشمیر )،KESCسے کامریڈ کرامت ،یونی لیور رحیم یار خان کے مزدور رہنما اور پیپلز لیبر بیورو بہاولپور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری حیدر چغتائی،PTUDCسندھ کے صدر انور پنہور،سیکرٹری جنرل سندھ زبیر رحمٰن،مالاکنڈ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اورPTUDCکے صوبائی آرگنائزر غفران احد ایڈووکیٹ اورPTUDCکے انٹرنیشنل سیکرٹری کامریڈ لال خان شامل ہیں۔تمام مقررین اور مندوبین نے حکومت کی مزدور دشمن پالیسیوں اور خاص طور پر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے نام پر وحشیانہ نجکاری کے عمل کی شدید مذمت کی اور اس کے خلاف جدوجہد کو منظم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔اجلاس میں نجکاری کی پالیسی کے خاتمے کے لیے فوری طور پر نجکاری کمیشن کے خاتمے ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو واپس لینے،مزدور رہنماؤں پر جعلی اور انتقامی مقدمات کو فوری طور پر ختم کرنے ،تمام اداروں کے غیر مستقل ملازمین کو مستقل کرنے اور تمام بیروزگاروں کے لیے بیروزگاری الاؤنس کا مطالبہ کیا گیااور ان مقاصد کے حصول کے لیے جدوجہد کرنے کے لیے مندجہ ذیل حکمتِ عملی تشکیل دی گئی۔

1۔تمام سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے محنت کشوں اور مختلف ٹریڈ یونینوں سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کو ’’ایک کا زخم ،سب کا زخم ‘‘ کے نعرے کی بنیاد پر متحد و منظم کیا جائے گا۔

2۔شہروں اور ضلعی سطح پر مشترکہ جدوجہد کے لیے مختلف اداروں کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔

3۔نوپ اور ایپکا کے مورخہ 4اور 5 جنوری کے احتجاجی مظاہروں میں بھر پور شرکت کی جائے گی۔

۔13 مارچ کو پنجاب اسمبلی کے سامنے نجکاری کے خلاف احتجاج اور دھرنا دیا جائے گا جس میں تمام اداروں کے محنت کش شریک ہوں گے۔

Translation: Chingaree.com

Join us

If you want more information about joining the RCI, fill in this form. We will get back to you as soon as possible.