”فلسفے کی تاریخ: ایک مارکسی تناظر“ کتاب کی آن لائن تقریب رونمائی

ہم ”فلسفے کی تاریخ: ایک مارکسی تناظر“ کتاب کی اشاعت کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کر رہے ہیں۔ یہ کتاب سرمایہ داری کا تختہ الٹنے کی لڑائی لڑنے والے آج کے انقلابیوں کے لیے ایک اہم نظریاتی ہتھیار ثابت ہوگا۔ اس کی آن لائن تقریبِ رونمائی 18 ستمبر کو (پاکستانی وقت کے مطابق) رات 8 بجے ہوگی، جس میں کتاب کا مصنف ایلن ووڈز اس کے اوپر روشنی ڈالیں گے۔ آپ اس آن لائن تقریب میں شرکت کرنے کے لیے خود کو رجسٹر کر سکتے ہیں۔ کتاب کی اشاعت سے پہلے آپ اسے خصوصی رعایت پر آرڈر بھی کر سکتے ہیں۔


[Source]

”فلسفے کی تاریخ: ایک مارکسی تناظر“ حقیقی معنوں میں ایک انوکھی کتاب ہے، جس میں ایلن ووڈز تاریخی مادیت کا طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے انسانی فکر کے ارتقاء کی تاریخ کا تجزیہ کرتا ہے۔ اس میں نچلے سے اعلیٰ درجے تک سوچنے کے ارتقاء کا عمل بیان کیا گیا ہے، جو سیدھا اور خود رو طور پر نہیں بلکہ تضادات اور جدوجہد کے ذریعے ہوا۔

کتاب کا آغاز ابتدائی انسان کی جدوجہد اور سمجھ بوجھ پر روشنی ڈالنے سے کیا گیا ہے، جو محض اپنی بقاء کے لیے لڑ رہے تھے۔ اس کے بعد طبقاتی سماجوں کے ابھار کے ذریعے اور قدیم یونان کے غلام دارانہ سماج کے اندر انسانی سوچ کے پھلنے پھولنے کا جائزہ لیتے ہوئے مارکس اور اینگلز کے دور تک فلسفے کے ارتقاء پر بات کی گئی ہے، جنہوں نے ماضی کے فلسفے کو احسن طریقے سے استعمال کرتے ہوئے مارکسی فلسفیانہ نقطہ نظر پیش کیا۔

مارکس اور اینگلز کا طریقہ کار، یعنی جدلیاتی مادیت، دنیا کو ساکن اور غیر متحرک حالت میں نہیں بلکہ مسلسل تبدیلی اور حرکت کے عمل میں دیکھتا ہے، جو ایسے قوانین کے مطابق چل رہی ہے جنہیں دریافت کیا جا سکتا ہے۔

”فلسفے کی تاریخ“ مارکسزم کا طریقہ کار سمجھنے میں قارئین کی مدد کرنے کے لیے ایک شاندار کتاب ہے۔ آج جبکہ ہم سرمایہ دارانہ تاریخ کے سب سے گہرے بحران سے گزر رہے ہیں، یہ مارکسی فلسفے کا مطالعہ کرنے کے لیے سب سے اہم وقت ہے۔ ہمارا فلسفیانہ نقطہ نظر کوئی خشک اور عالمانہ مشغلہ نہیں، جیسا کہ آج کل کا سرکاری فلسفہ ہوتا ہے، بلکہ یہ مارکس وادیوں کے لیے عملی قدم اٹھانے کی خاطر ایک گائیڈ کی حیثیت رکھتا ہے۔ جیسا کہ لینن نے نشاندہی کی تھی، ”انقلابی نظریے کے بغیر کوئی انقلابی تحریک ممکن نہیں ہو سکتی“۔ چنانچہ وہ سب جو اس بوسیدہ نظام سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں، انہیں یہ کتاب خرید کر اس کا مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ آج کے انقلابیوں کے لیے ایک اہم نظریاتی ہتھیار ہے۔

18 ستمبر کو شائع ہونے سے پہلے اس کتاب کا آرڈر دینے والوں کو خصوصی رعایت دی جائے گی۔

تقریبِ رونمائی میں شرکت کیجیے!

اس کتاب کی اشاعت کے موقع پر ویل ریڈ بُکس آپ کو اس کی آن لائن تقریبِ رونمائی میں شرکت کرنے کی دعوت دیتا ہے، جو 18 ستمبر کو (پاکستانی وقت کے مطابق) رات 8 بجے منعقد ہوگی، جس میں مصنف ایلن ووڈز اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

مفت رجسٹر ہونے کے لیے یہاں کلک کریں، رجسٹریشن کے بعد آپ کو زوم کا لنک ارسال کیا جائے گا۔

تقریب میں مصنف کی جانب سے تعارف پیش کیا جائے گا، جو یہ وضاحت بھی کریں گے کہ سماج میں انقلابی تبدیلی برپا کرنے کی جدوجہد میں فلسفہ کس طرح سے ایک کلیدی ہتھیار کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس کے بعد سوالات و جوابات کے لیے بھی کافی وقت مختص ہوگا۔

تقریب میں شرکت مفت ہوگی، مگر ہم عطیات کو سراہیں گے۔ شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کتاب کو اس کی اشاعت سے پہلے بھی آرڈر سکتے ہیں، جو تیار ہوتے ہی سیدھا آپ کے گھر کی دہلیز پر بھیج دی جائے گی۔