چین کے تین شمال مغربی صوبوں میں کئی ہفتوں سے لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ لوڈ شیڈنگ کی یہ پالیسی آگے بھی جاری رہے گی اور اسے مزید پھیلایا جائے گا، گو کہ ابھی کے لیے یہ شمال مغرب میں سب سے شدید ہے۔ یہ صوبے چین کے سابقہ صنعتی مراکز ہیں، جو سرمایہ داری کی جانب واپسی کے بعد بے روزگاری سے تباہ ہو چکے ہیں۔ ابھی یہاں پر لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس کے باعث پبلک سروسز اور گھرانے دونوں تباہی کا شکار ہیں۔